والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن کاقبرستان کی جگہ کیلئے کونسل سے رابطے کافیصلہ
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (نمائندہ اوصاف) لندن بارو آف والتھم فارسٹ میں دیگر کمیونٹیز کی طرح مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد میں کمیونٹی رہائش پذیر ہے اور عرصہ دراز سے اسلامی عقائد کو مدنظر اپنی شناخت اور دیگر عبادات کو اپنائے ہوئے رہے۔ شروع شروع میں اس بارو میں رہائش پذیر مسلمانوں کو اپنے مرحومین کو دفنانے کے لئے موجودہ قبرستان میں علیحدہ سے جگہ موجود نہیں تھی مگر کمیونٹی رہنمائوں اور علماء کرام کی مشترکہ کوششوں سے اس ایریا میں خولی لینڈ اور گارڈن آف پیس کے قبرستانوں میں مسلمانوں کو میت کو دفن کرنے کے لئے علیحدہ سے جگہ مخصوص کردی گئی مگر وقت کے گزرنے پر مخصوص جگہ کم ہوتی جارہی ہے اس سلسلے میں کونسل سے کئی بار رابطہ کیا کہ مزید جگہ متعین کی جائے مگر کونسل کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آرہا۔ ان خیالات کا اظہار والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکاء نے کیا۔ اجلاس میں سابق میئر کونسلر چوہدری لیاقت علی' چیئرمین برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر چوہدری شوکت علی' معروف سماجی اور سیاسی رہنما بیرسٹر عابد حسین' معروف کمیونٹی رہنما چوہدری دلپذیر' سابق چیئرمین والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن راجہ اﷲ دتہ' کینٹ ممبر کونسلر احسان خان' ڈاکٹر شوکت نواز' والتھم فارسٹ اسلامک ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر حاجی چوہدری محمد رمضان' نائب صدر چوہدری عبدالمجید' سیکرٹری جنرل راجہ الیاس خان' اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل راجہ عرفان خان' چوہدری شکور' خزانہ حاجی چوہدری علی اکبر' ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری خالد' سابق میئر کونسلر مسعود احمد' ایگزیکٹو ممبرز چوہدری نثار احمد' نثار احمد قادری' کونسلر راجہ اصغر خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ شرکاء اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک بار پھر بھرپور طریقے سے کونسل حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور اس کو اس طرف قائل کیا جائے گا کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ مسلم کمیونٹی کو اس بارے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کروانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved