ایم پی سٹیورٹ اینڈریو بھی کشمیردوست برطانوی ارکان اسمبلی میں شامل
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر (فیاض بشیر) برطانوی حکومت میں بے شمار کشمیر دوست ارکان شامل ہوگئے ہیں جو مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا نکتہ نظر بھی وزیراعظم اور وزیر خارجہ تک پہنچائیں گے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم جس انداز میں مسئلہ کشمیر اور مقامی مسائل پر متحرک کردار ادا کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ برطانیہ کے یورپ سے اخراج کے بعد برصغیر کے ساتھ تجارت اور تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ نوجوانوں خواتین مقامی سیاست میں شامل ہو کر اپنی نمائندگی کو بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانوی حکومت کے نئے وزیر برائے ویلز (سٹوورٹ اینڈریو' ایم پی) نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر بیری وہیٹی کر' ایم بی ای' بریڈ فورڈ کے نامزد لارڈ میئر کونسلر ظفر علی اعوان' بولٹن کے کونسلر مدثر دین ایڈووکیٹ' بریڈ فورڈ ایسٹ کے چیئرمین راجہ سخاوت حسین' سابق چیئرمین الحاج محمد شفیق چوہان' راجہ اشتیاق احمد' حاجی محمد نجیب' بریڈ فورڈ کے امیدوار برائے کونسلر ڈاکٹر جمشید خان' حاجی ذوالفقار علی' حاجی محمد اقبال' چوہدری اعجاز احمد اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ سٹوورٹ اینڈیو ایم پی نے کہا کہ وہ 2010 سے لے کر اب تک انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس دن سے لے کر آج تک جب بھی راجہ نجابت حسین ا ور بریڈ فورڈ کے علاوہ پڈسی کے کشمیریوں نے مجھے بلایا ہے میں ان اجتماعات میں شریک ہو کر نہ صرف مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی بلکہ برطانیہ میں مقامی مسائل کے حوالے سے جب بھی مرکز کی حکومت کی طرف کوئی وزیر پڈسی آیا ہے میں نے اسے بریڈ فورڈ لا کر لوگوں کو موقع مہیا کیا جائے کہ وہ اپنے مسائل براہ راست مرکزی وزراء تک پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کا برطانیہ کے سیاسی' معاشی اور معاشرتی معاملات میں بڑا عمل دخل ہے اور ایشیائی عوام کی محنت کو مقامی کمیونٹی اور برطانوی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیر بھی نہ صرف مقامی مسائل حل کرائیں گے بلکہ ایشیائی کمیونٹی کے نوجوانوں اور خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے میں بھرپور معاونت کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سٹوورٹ اینڈریو ایم پی جیسے ہمارے دوست حکومت کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ ہماری آواز بن کر وزیر اعظم تھریسا مے اور وزیر خارجہ یورس جانسن تک ہمارے مسائل پہنچائیں گے۔ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین محمد بوٹا ہیری نے کہا کہ وہ راجہ نجابت حسین اور دیگر ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر برطانیہ بھر میں کنزرویٹو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور عہدیداروں کو فرینڈز آف کشمیر میں شامل کریں گے تاکہ نہ صرف مسئلہ کشمیر کے لئے حمایت حاصل کی جاسکے بلکہ حکمران جماعت کو کشمیریوں کے قریب لایا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved