پیرعلائوالدین نے برطانیہ کے استحکام اورسلامتی کوہمیشہ مقدم رکھا،ڈاکٹرسلطان العارفین
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (نمائندہ اوصاف) عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قائد محی الدین ٹرسٹ کے بانی ' آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین الحاج پیر علائو الدین صدیقی (مرحوم) نے سرزمین یورپ اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان و عظمت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں آزاد کشمیر اور پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں نجی سطح پر یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز جیسے ادارے قائم کرکے ایسا ابدی کام کیا جس سے آنے والی نسلیں تاقیامت مستفید ہوتی رہیں گی۔ پیر علائو الدین صدیقی امت مسلمہ کے عظیم اثاثہ تھے جنہوں نے یورپ کے اندر جرات مندی اور بہادری سے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا اور اسلام کی سربلندی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ مرحوم پوری امت مسلمہ کے رہبر و رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ برطانوی استحکام اور سلامتی کو مقدم رکھا مرحوم نے ہم آہنگی اور اخوت کی فضا قائم کرکے انتہا پسندی جیسی برائیوں کے خاتمے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور پیر علائو الدین صدیقی مرحوم کے معتمد خاص علامہ غلام ربانی افغانی کی زیر قیادت فیضان اسلام اسلامک سنٹر لندن میں پیر علائو الدین صدیقی کی سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ بھر سے علماء کرام اور مشائخ عظام نے کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی پیر علائو الدین صدیقی کے صاحبزادے اور سجادہ نشین نیریاں شریف ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی تھے جبکہ تقریب میں صاحبزادہ مصباح الملک لقمانوی' علامہ طیب نقشبندی' خلیفہ عبدالرسول منصور' پیر محمد طیب الرحمن قادری' علامہ اعجاز احمد بزدی' علامہ محمد نواز ہزاروی' علامہ ثناء اﷲ سیٹھی' امام خرم رفیق' علامہ سید طارق محمود' علامہ سید نور احمد شاہ' علامہ طاہر رفیق' شیخ الحدیث عبدالجلیل بنگلہ دیش' حافظ محمد اسامہ' مولانا محمد شفیق' سابق میئر کونسلر مسعود احمد' کونسلر اجہ اصغر خان' ڈاکٹر شوکت نواز اور دیگر شریک تھے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور صاحبزادہ ڈاکٹر سلطان العارفین کو ہر مقام پر پوری سپورٹ فراہم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آزاد کشمیر اور برطانیہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سرزمین پر سب سے بڑے میلاد النبی کے جلوس کی بنیاد رکھ کر عالمی سطح پر نبی آخر الزمان کی شان کو بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں تقریب کے آخر میں میزبان علامہ غلام ربانی افغانی اور مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی نے تقریب میں دور دور سے شرکت کرنے پر تمام شرکاء اور علماء کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی محبتیں آئندہ بھی ایسے ہی جاری رہیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved