اوورسیزکمیونٹی اپنے آبائی علاقہ میں فلاحی کام کرے،امیرکاظم
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

آئر لینڈ (فیصل ر ا جہ )راجہ محمد طارق آف کراچی نے کہا کے یہ سارہ کریڈٹ سائیں محمد فیاض اعجاز کو جاتا ھے جنہوں نے اپنے گائوں کی روڈ کے لیے خصوصی گرانٹ چیئرمین راجہ ایاز بھٹی سے لی۔ اس موقع پر ماسٹر خاور ندیم ،راجہ عبدالرحمن، محمد فیضان، ملک خرم منیر، راجہ شعیب احمد اعوان، راجہ آفتاب حسین، محمد عامر اور راجہ امیر کاظم نے سائیں محمد فیاض اعجاز کی حوصلہ افزائی کی اور، شکریہ ادا کیا ۔ اور راجہ امیر کاظم نے کہا ہم اورسیز میں بسنے والے اپنے بھائیوں کو بھی یہ کہتے ہیں اپنے گائوں کیلئے کچھ ایسا کام کریں کے آنے والی نسلیں آپ کو یاد رکھیں موجودہ دور میں سکول اور ہسپتالوں کا فقدان ہے ایسے میں اگر اوورسیز بھائی اپنے گائوں میں کوئی ایسا ٹرسٹ بنائیں جس سے غریب لوگوں کو علاج اور تعلیم کی سہولت میسر ہوسکے۔ امیر کاظم نے کہا میں چاہتا ہوں کہ اس مہنگائی کے دور میں ہم فلاحی کاموں کی طرف توجہ دیں تاکہ گھروں میں بیٹھی غریب بہنوں کی شادیاں بروقت ہوسکیں اس دور میں اس سے بڑا نیک کام کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved