جہلم فورم کابڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ،800مریضوں کامفت علاج
  12  فروری‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر (نما ئند ہ ا و صا ف )جہلم فورم کی تعلیم اور صحت کے لیے کی گئی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ جہلم کے دور افتادہ علاقوں میں ابھی بھی صحت کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم جہلم چوہدری غلام احمد زمرد نے جہلم فورم یوکے کیزیر اہتمام بڑاگواہ میں فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کیے گئے کئی پراجیکٹس عوامی فلاح و بہبود کا باعث بن رہیں ہیں۔ اوورسیز کمیونٹی کا اپنے علاقے سے خدمت کے کاموں میں حصہ لیکر محبت کا اظہار نہایت خوش آئند ہے۔کیمپ آرگنائزر شکیل کھٹانہ نے کیمپ میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں، ڈاکٹرز، سپانسرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ آج کا کیمپ ضلع جہلم کے بڑے کیمپس میں سے ایک ہے اور اس میڈیکل کیمپ میں آٹھ سو سے زائد مریضوں کا فری چپک اپ کیا گیا ہے۔ چوھدری کامران یوسف، خواجہ وسیم، ڈاکٹر اعجاز، محمد اشفاق اور دیگر مخیر حضرات نے کیمپ کے لیے مفت ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں الشفا ٹرسٹ راولپنڈی سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی آئی تھی جنھوں نے 40مریضوں کو مفت اپریشن کے لیے الشفا راوپنڈی ریفر کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو مفت ادویات اور مفت علاج معالجہ کی اس کاوش کو عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں شکیل کھٹانہ کی قیادت میں جہلم فورم کے رضا کار رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اس موقع پر نگیال کونسل کے لیبر کونسلر چوھدری تصدق کی جانب سے ڈاکٹرز، لیب آپریٹر ،میڈیکل سٹور اور دیگر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کوسرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ ڈومیلی بڑاگواہ جیسے پسماندہ علاقے میں ایسے کیمپ کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس پر اہل علاقہ نے جہلم فورم یوکے کی پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔کیمپ میں سابق تحصیل ناظم چوھدری غلام احمد زمرد، چوھدری کامران یوسف،نمائندہ اے آر وائے نوید بٹ، نمائندہ نیو نیوز جرار میر، عامر کیانی، صوبیدار منظور حسین کھٹانہ، صوبیدار نور احمد کھٹانہ اور جمیل احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ رضاکارانہ ڈیوٹی انجام دینے والوں میں راجہ رف کیانی، عمران خان، چوھدری تصدق، راجہ رفعت کیانی، رمیض مظہر،عمران کیانی، عدیل غفور کھٹانہ، عرفان ظفر، احسن گجر شامل تھے۔ چیف آرگنائزر جہلم فورم الیاس گوندل، سینئر نائب صدور فرخ بخاری، مقدسہ بانو، بانی رکن شہزاد مرزا، جہلم فورم برانچ کے صدر انور یعقوب، جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ، جوائنٹ سیکرٹری رضوان مظفر گجر،ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ کرنل وسیم، کوآرڈینیٹر راجہ نقاش،الیکشن کمیشن کے اراکین ہارون کھٹانہ اور چوہدری عبدالرفیق نے بھی بڑاگواہ میں جہلم فورم کے کامیاب کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور شکیل کھٹانہ اور دیگر رضاکاروں کے کردار کی تعریف کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved