داعش سربراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہیں ، وزارت داخلہ کا دعویٰ
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بغداد(نیوز ڈڈیسک) عراقی وزارت داخلہ کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی زندہ ہیں اور ایک فضائی کارروائی میں زخمی ہونے کے بعد وہ شام کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ عراق کے سرکاری اخبار اس سباہ نے

انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے چیف ابو علی البصری کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس دہشت گرد تنظیم کے اندرونی ذرائع سے موصول ہونے والی دستاویزات اور غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ابوبکر البغدادی اب بھی زندہ ہیں اور شام کے شمال مشرقی جزیرے میں روپوش ہیں۔خیال رہے کہ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے صحرا میں موجود داعش سرحد پار عراق میں تقریبا اپنی خلافت کھو چکی ہے۔عراقی انٹیلی جنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ ابو بکر البغدادی کو ٹانگ اور جسم کے دیگر حصوں میں فریکچر، زخم اور شوگر کا مرض لاحق ہے، جس کے باعث وہ چل نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے سربراہ عراق میں فضائی کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved