موسم بہار میں افرادی قوت کی کمی ، جاپانی نقل وحمل کمپنیو ں نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

ٹوکیو(نیو ز ڈیسک)جاپان کی نقل و حمل کی کمپنیوں نے موسم بہار میں افرادی قوت میں کمی کے باعث اپنے کرایوں میں اضافے کردیاہے۔ جاپان کے خبررساں ادارے کے مطابق موسم بہار کے دوران نقل مکانی اور افرادی قوت کی کمی کے باعث مختلف کمپنیوں نے

اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ کمپنیوں نے جز وقتی کارکنان کے لیے اجرتوں میں اضافے کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔نپون ایکسپریس نے معمول کے مطابق اکیلے رہنے والے شخص کے سامان کی نقل و حمل کی قیمت میں مارچ کے وسط سے اپریل کے اوائل تک تقریبا 18 ڈالر کا اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب اس موسمیاتی فیس کو مزید 45 ڈالر تک بڑھا دے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جز وقتی ملازمین کی اجرتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی گی کیونکہ اس کو ایسے کارکنان کو تلاش کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved