بھارت؛سونے کا چمچا لیکر پیداہونیوالا راہول گاندھی سیاسی ریلیوں میں سرعام رقم تقسیم کرنے لگا
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کرنے کیلئے لوگوں کو لالچ کے طور پر رقم دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو کانگریس کے نو منتخب صدر راہول گاندھی جن کے

بارے میں مشہور ہے کہ وہ سونے کا چمچا لے کر پیدا ہوئے ہیں،انکے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے لوگوں میں کس طرح رقم تقسیم کی جارہی ہے،واضح رہے کہ راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے تحت کرناٹک میں بھی ایک ریلی میں عوام سے خطاب کیا تھا جس میں عوام کو رقم دے کر شرکت پر اکسایا گیا۔یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد راہول گاندھی کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved