بھارت کومقبوضہ کشمیرسے ناجائزقبضہ چھوڑناہوگا،مفتی عبدالمجید
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

بر منگھم( پ ر)معروف شہیدکشمیری راہنما ؤں مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسیوں کے موقع پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناروا پابندیوں اور بھارتی قابض افواج کی درندگی قابل مذمت اور شرمنا ک ہے۔اس ظلم اور بربریت نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہو نے کا دعویٰ دنیا کا سب سے بڑافراڈ ہے۔لیکن بھارت کو جا ن لینا چا ہیے کہ اس کے یہ ظالما نہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہر گز کم نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیربر طا نیہ کے سکرٹری جنرل مفتی عبدالمجید ندیم نے اپنے ایک خصوصی بیا ن میں کیا ہے۔انہوں نے کہا '' بھارت کے مذموم عزائم کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔وہ انسانی حقوق کی پا ما لی کا سب سے بڑا مجرم ہے جس نے حریت کا نفرنس کی پوری لیڈر شپ کو نظر بند کر رکھا ہے اور آئے روز معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ بھارت اپنے مذموم عزائم میں اس قدر آگے جا چکا ہے کہ اُس نے کشمیریوں کی لیڈر شپ کویو این او آفس میں بھی جا نے نہیں دیا ۔وہ اس با ت سے خوفزدہ ہے کہ اس کے کا لے کرتوتوں کی خبر عالمی اداروں کو ہو جا ئے گی لیکن اسے معلوم ہو نا چا ہیے کہ کشمیریوں کی ان گنت قربا نیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے لہٰذا بھارت کو اپنا نا جا ئز قبضہ چھوڑنا ہو گا ۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے مطا لبہ کیاکہ اقوامِ متحدہ کا خصوصی وفد بین الا قوامی صحافیوں کی معیت میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے اور اپنی آنکھوں سے مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والے مظالم کے حقائق معلوم کرے نیز یہ کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر فی الفورعمل درآمد کے لیے بین الا قوامی طور پر زبردست لا بنگ کی جا ئے ۔تب ہی کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved