تنازعہ کشمیر پردنیاکادوہرامعیار آشکار ہوگیا ،ناصراقبال
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی ر ہنما ئو ں محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھر ،نازبٹ ، محمدرضاایڈووکیٹ ، تنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،روحی کھوکھر ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ، محمدیونس ملک، رانابشارت علی خاں بر سٹل ،نیویارک محمد جمیل گوندل، مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی یونس میمن ، راناشہزاددندیم مصطفی او رمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پردنیاکادوہرامعیار آشکار ہوگیا ،اگرعالمی ضمیر زندہ ہوتاتوروزانہ کی بنیادپرکشمیری نوجوان شہید اورشیرخوار بچے یتیم نہ ہوتے۔بھارت مسلسل کشمیریوںکوزخم لگاتا ہے اور انہیںاپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔بھارت ایک سازش کے تحت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے جبکہ ان کی نسل مٹانے کے درپے ہے۔ہزاروں کشمیر ی نوجوان کوبھارت کے خفیہ عقوبت خانوں میں قید کیاگیا ہے جبکہ ان کے ورثاکوان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں دی جاتیں ۔بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ شاید عالمی ضمیر کوبھی موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ورنہ دنیا میں تنہائی کے ڈر سے مودی کا مائنڈسیٹ تبدیل ہوجاتا ۔بھارت میں جمہوریت اور انسانیت ہے توتحریک آزادی کشمیر کی اسیراورباضمیر قیادت کورہاکرے۔مودی نے جموں وکشمیر میں شیطانیت اوربربریت کی انتہاکردی۔کشمیر میںآزادی کے حامیوں کو جان سے مارنا بھارتی سورمائوں کی مردانگی نہیںدرندگی ہے۔ وہ ریاست ہرگزمہذب نہیں ہوسکتی جوبرما،کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں پرہونیوالے بدترین ظلم وستم کے باوجودخاموش ہو۔ محمدناصراقبال خان، میاں محمدسعید کھوکھر اورنازبٹ نے مزید کہا کہ بھارتی سورمائوں کی بندوق اوران کابارود کشمیری سرفروشوں کوسرنڈر کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔کشمیری شہیدوں کے جنازوں سے تحریک آزادی کے پروانوں کاعزم واستقلال ظاہرہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کافائنل رائونڈشروع ہوچکا ہے ،بھارتی سورمائوں کے قدم اکھڑرہے ہیں۔بھارت کے انتہاسے زیادہ ظلم ،تشدد اورتعصب نے کشمیریوں کونڈربنادیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں دندناتے بھارت کے آٹھ لاکھ فو جیوں کومختلف دماغی مسائل کاسامنا ہے ،کشمیریوں نے اعصابی جنگ میں بھارت کوشکست دے دی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved