بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
جموںکشمیرجلدآزادریاست بن کردنیاکے نقشے پرابھرے گا،سردارامجد
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کے لئے دشمن طاقتوں کے آگے سر جھکانے کی بجائے بہادری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک باعزت، باہمت، بہادر قومی سپوت اور حقیقی قوم پرست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مقبول بٹ شہید نے پھانسی کو گلے کا پھندا خندہ پیشانی سے قبول کیا۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سردار امجد اشرف نے اولڈھم میں ایک خصوصی اجلاس کے موقع پر عہدیداران و کارکنان کی ایک میٹنگ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ آج وقت نے ثابت کردیا ہے کہ مقبول بٹ شہید نے جو شمع جلائی تھی سب اس پر چل رہے ہیں ان کی دور اندیشی اور کشمیری قوم کے لئے کی گئی جدوجہد تیزی سے آگے چل رہی ہے ہم انکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہم اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ایک آزاد و خودمختار ریاست کے طورپر دنیا کے نقشے پر اُبھرے گا دشمن طاقتیں جو مرضی کرلیں راستہ کی تمام رکاوٹیں خودبخود ہٹ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ اس موقع پر حاجی نثار احمد خان، پیر اعجاز(غازی چکوٹھی) سیماب الطاف، سلیم یاس بھی موجود تھے اور جماعت کو اپنے بھرپور تعاون کا مکمل یقین دلایا اور مقبول بٹ شہید کی لازوال قربانی کو کشمیری قوم کا سرمایہ حیات قرار دیا اور انہیں سچا، حقیقی قومی ہیرو قرار دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved