تحریک حق خودارادیت کا کشمیرپردستخطی مہم تیزکرنے کاپروگرام مرتب
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل نے اگلے دو ہفتے کیلئے کشمیر پر دستخطی مہم تیز کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ اور تحریک کے معاونین و کونسلرز کو مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرانے اور انگریز اکثریت والے علاقوں کے ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں کیلئے اپیل کردی جبکہ خواتین رہنماؤں اور طلباء تنظیموں کے علاوہ ٹریڈ یونین رہنماؤں سے بھی رابطے کرلئے تاکہ مختلف یونیورسٹیوں میں کشمیر پر سیمینار منعقد کئے جاسکیں۔ تحریک کے عہدیداران بری، بولٹن، برمنگھم، نیلسن، ہڈر سفیلڈ، لیڈز، شفیلڈ، نوٹنگھم، ڈربی، والسل، برمنگھم، ولور ہیمپٹن، لیوٹن اور لندن میں ممبران پارلیمنٹ، کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے عہدیداران اور کونسلروں کی معاونت سے برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کیلئے 100سے زائد ارکان کی حمایت حاصل کی جاسکے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی نومنتخب رکن کونسلر یاسمین ڈار، تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم لیڈز کے کونسلر اصغر خان قریشی سمیت بریڈ فورد اور مانچسٹر کی یونیورسٹیوں میں قائم پاکستانی سوسائٹی کے طلباء خصوصی کردار ادا کریں گے جبکہ ممتاز کشمیری اینکر پرسن ثمینہ خان، پامیلا اشرف، عذرا قاضی، صبیحہ خان، روبینہ خان ملک بھر میں خواتین سے رابطوں کو منظم کریں گی۔نارتھ آف انگلینڈ میں ہونے والی تقریبات کیلئے سالار ممتاز احمد چشتی، کونسلر عاصم رشید، ہیری بوٹا، کونسلر محمد رفیق لیڈز، کونسلر حلیمہ خالد اور کونسلر نگہت خان نوٹنگھم، کونسلر وسیم ظفر اور ڈاکٹر صبور جاوید، ایسٹرن ریجن میں کونسلر محمد ریاض بٹ، سمیرا شاہد راجہ اور لندن سے راجہ اعجاز محمود کے علاوہ صبیحہ شہزاد اور حنا ملک خصوصی طورپر معاونت کریں گے جبکہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپوں سے ملکر مارچ کے پروگراموں کیلئے بھی بھرپور لابی کی جائے گی۔ ان تمام پروگراموں کو آرگنائز کرنے کا فیصلہ 11 فروری کو جموں کشمیر انفارمیشن سینٹر مانچسٹر میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر کیا گیا جس کی صدارت تحریک کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس میں سیکرٹری جنرل محمد اعظم، تحریک کی برطانیہ میں چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار، وائس چیئرمین امجد حسین، ثمینہ خان، فرزانہ افضل، پامیلا اشرف، نائلہ شریف، ونرین شہزاد، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی، عمران لورز گروپ برطانیہ کے چیئرمین آصف رشید بٹ،گریٹر مانچسٹر ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپ کے چیئرمین سید اظہر حسین شاہ شریک ہوکر جہاں مقبول بٹ شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا وہیں پاکستان کی نامور وکیل اور انسانی حقوق کی علمبردار اور عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی ناگہانی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور انسانی حقوق کے حوالے سے انکی خدمات پر بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں بعض اہم تقریبات میں کشمیری تنظیموں اور جماعتوں کے باہمی اشتراک سے نہ صرف شرکت کی جائے گی بلکہ ہر سطح پر معاونت کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved