عاصمہ مارشل لاء اورمذہبی انتہاپسندی کیخلاف سینہ سپررہیں،جیمزشیرا
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(اوصاف نیوز) عاصمہ جہانگیر نے ہر آمرانہ اور ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ جرأت مندی کا مظاہرہ کیا۔ قوم ایک قانون کی بالادستی اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے ایک اعلیٰ پائے کے قانون دان سے محروم ہوگئی ہے۔ مرحومہ ہر ظالم اور مارشل لاء اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف سینہ سپر رہیں۔ عاصمہ نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپنے مخالف سیاستدانوں کے اچھے کام کی بھی تعریف کی وہ ہمیشہ کمزوروں کا ساتھ دیتی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار رگبی کے کونسلر جیمزشیراMBE ستارہ پاکستان نے پاکستان کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی ایک بہت بڑی چمپئن تھیں انہوں نے ہمیشہ ہر کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر اپنی آواز بلند کی۔ خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آگے ہوتی تھیں۔ جہاں پر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف کوئی آواز نہیں بلند کرتا تھا مگر وہ ہر مشکل وقت میں ایسے طبقہ کا ساتھ دیتی تھیں۔انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت انکے تمام پسماندگان کو عطا فرمائے اور اِس خلاء کو پُر کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ بہتر متبادل عطا فرمائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved