بدھ‬‮   23   مئی‬‮   2018
عالمی برادری کشمیریوں کو پیدائشی حق خودارادیت دلوائے،بلقیس صابر
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(نمائندہ اوصاف) بھارت شہدائے کشمیر افضل گورو اور مقبول بٹ کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرے۔ ورثاء کی موجودگی میں بھارت کو طاقت کے زور پر میتوں کی تدفین کا کوئی حق نہیں۔ عالمی برادری اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوائے۔ برطانوی حکومت کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ تقسیم ہندو پاک کے وقت یہ مسئلہ انہی کا ادھورا چھوڑا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی متحرک اور دلیر رہنما محترمہ بلقیس صابر نے یوم مقبول بٹ کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر کشمیری تنظیموں کے رہنماؤں سے منعقدہ ایک پرامن مظاہرہ میں نمائندہ اوصاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں کمیونٹی رہنماؤں سمیت خواتین بھی شامل تھیں۔ محترمہ بلقیس صاحب نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ایک روز کشمیریوں کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی جیسی نعمت ضرور ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved