پاکستان کی سیاست کوبرطانیہ میں نہ لایاجائے،محمدسعیدمغل
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) مغل ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین، النور کالج کے گورنر محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے گزشتہ شام لنڈن سے مہمان پروفیسر ثاقب بشیر سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا اب اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے بدلتے ہوئے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہاں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کرکے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہم اپنے مسائل حل کرواسکیں ورنہ آنے والے وقت میں ہماری کمیونٹی کو بہت نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ سعید مغل نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا اب پاکستان کی سیاست کو یہاں نہ لایا جائے۔ اس سے ہماری کمیونٹی کو بہت نقصان ہورہا ہے۔ ہم آپس میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ اور نااتفاقی سے ہماری طاقت کمزور ہوگئی ہے۔ یہاں کی سیاسی جماعتوں میں شرکت کرنے سے ہم یہاں بھی اپنے مسائل حل کروانے میں بہتر کردار ادا کرسکیں گے اور ملک کی نمائندگی میں بھی مدد کرینگے۔ پاکستان کی سیاست کو یہاں لانے میں نقصان زیادہ ہے مگر فائدہ نہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہی ہماری بہتری ہے۔ پاکستانی سیاست کو یہاں لانے سے انتشار اور آپس میں نفرتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پروفیسر ثاقب بشیر نے کہا بچوں کو اعلیٰ تعلیم دی جائے اس میں بہتری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved