چوہدری عاطف نے برمنگھم یونیورسٹی سے بزنس کی ڈگری حاصل کرلی
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) کشمیری حریت پسند اور کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے بانی رُکن چوہدری محمد صادق چھتروئی کے بھتیجے اور چوہدری محمد رسالت کے نور چشم چوہدری عاطف رسالت نے برمنگھم یونیورسٹی سے اعلیٰ پوزیشن سے بزنس کی ڈگری حاصل کی۔ کشمیری رہنما چوہدری محمد صادق آف چھترؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد ہمارے لئے قابل فخر ہیں جو ہماری چوتھی نسل پروان چڑھ رہی ہے، آج اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں اور ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ اُنہوں نے کہا برطانیہ جیسے ملک میں جہاں آکسفورڈ اور ہاورڈ جیسی نامور یونیورسٹی میں ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی معمار نہ صرف اپنا بہتر مستقبل اور روشن کریں گے بلکہ برطانیہ اور پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے، انہوں نے کہا دُنیا کے اندر جن بھی ملکوں اور نیشن نے تعلیم پر پوری طرح سے گرفت حاصل کی، سائنس اور ٹیکنالوجی کو اپنا آسمان کی بلندیوں کو حاصل کرنا مشکل نہیں، اس موقع پر چوہدری صادق چھتروئی نے برادرم اصغر چوہدری محمد رسالت اور بھتیجے چوہدری عاطف رسالت کو ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved