الیکشن جیتنے سے کرپشن کی اجازت نہیں مل جاتی،حافظ ادریس
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سیکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ووٹ کی اکثریت اور الیکشن جیت جانا یہ کوئی مینڈیٹ نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کو کرپشن، لوٹ مار اور قتل عام کی اجازت مل جاتی ہے۔ اسمبلیوں میں آنے والے ممبران کا کام ہے کہ وہ ملک اور قوم کے مفادات کے لیے قانون سازی کریں جس کی خود بھی پابندی کریں اور پوری قوم کو کو بھی آئین کی پاسداری کے لیے تعلیم اور تربیت کریں تاکہ ملک اور معاشرے میں انصاف اور امن سے ہر شہری کو رہنے کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وہ ووٹ کو اپنا جرم کو چھپانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ یہ قوم کو بتا رہے ہیں کہ کوئی کتنا بڑاا ڈاکو ، قاتل، چور اور ملک کو لوٹنے اور توڑنے میں ملوث ہو اگر ووٹ حاصل کر سکتا ہے تو وہ تمام گناہوں سے بری ہے اس پر ملک کا قانون نافذ نہیں ہو سکتا قانون بنانے والے قانون کی خلاف ورزیاں کر سکتے ہیں عدالتوں کو قانون پر عمل درآمد کرانے کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ انصاف کریں یہ کام عدالتوں کی بجائے ارکان اسمبلی کو کرنا چاہئے۔ حافظ ادریس نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں نواز شریف واحد سیاستدان ہیں جو پاکستان میں اس نئے فلسفے کو متعارف کرا رہے ہیں کہ قانون بنانے والے اسے توڑ بھی سکتے ہیں جو جتنی بڑی تعداد میں زیادہ ووٹ لے سکتا ہے وہ اتنا بڑا جرم بھی کر سکتا ہے ایسا دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو اب نواز شریف پاکستان میں لاگو کرنا چاہتے ہیں اس کے بعد پولیس اور عدالتوں کی ضرورت نہیں ہے انہیں بھی ختم کر دینا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved