آزادی کشمیر یوں کا مقدر بن چکی ہے،فضارت کیانی
  13  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر )سیاسی وسماجی شخصیت فضارت کیانی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی دراندازی ناقابل قبول ہے۔بھارتی شدید گولہ باری سے سویلین آبادی بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہی ہے۔عالمی برادری نوٹس لے اور اور بھارت کو سیز فائر پر مجبور کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔فضارت کیانی نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل ہوتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مقبوضہ وادی سمیت لائن آف کنٹرول پر ظلم وجبر اور بربریت کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہا ہے لیکن بھارت جان لے کشمیریوں کی تحریک آزادی فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اور بھارتی مضموم عزائم کشمیریوں کو اپنے منزل مقصود سے پیچھے نہیںہٹا سکتے ہیں۔آزادی کشمیر یوں کا مقدر بن چکی ہے۔لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کا بین الاقوامی برادری نوٹس لے ،نہتے شہریوں پر گولہ باری کشمیریوں کے عزم وحوصلے میں مذید اضافہ کر رہا ہے۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی پرامن جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ،دیار غیر میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دنیا کی مہذب اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دیا جائے تاکہ کشمیر آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved