نیویارک ، بم حملوں کے الزام میں افغان شہر ی کو عمر قید کی سزا
  14  فروری‬‮  2018     |     یورپ

نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک شہر میں بم حملوں کے الزام میں افغان نژاد احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 30سالہ احمد خان رحیمی پر الزام تھا کہ وہ نیوجرسی کے ایک پارک میں پائپ بم حملے کے علاوہ

نیویارک سٹی کے علاقے چن پئن میں پریشر ککز بم حملے میں ملوث تھا جبکہ نیوجرسی کے ایک ٹرین اسٹیشن سے بھی متعدد بم برآمد ہوئے تھے اور ان بم حملوں میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے احمد خان رحیمی کو نیویارک کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی تھے تاہم افغان نژاد احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد شدت پسندی کی طرف مائل ہوا واضح رہے کہ احمد خان رحیمی نے ایف بی آئی پر الزام لگایا تھا کہ ادارے نے اسے فریب کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved