المصطفیٰ ٹرسٹ نے ڈیڑھ لاکھ روہنگیامہاجرین میں فوڈبیگ تقسیم کردیئے
  14  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی سربراہی میں سات رکنی وفد نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد سرحدی علاقے کاکس بازار میں قائم روہنگیا مہاجر کیمپوں میں امدادی سامان کی تقسیم شروع کردی ہے۔ بنگلہ دیش سے اطلاعات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد رضاکاروں کے ہمراہ دن رات امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ المصطفیٰ کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ مظلوم برمی مسلمان مہاجرین میں فوڈ بیگ تقسیم ہو چکے ہیں۔ جس میں مہینے بھر کے لئے کھانے پینے کا راشن موجود ہے۔ عبدالرزاق ساجد روہنگیا مسلمان مہاجر خواتین' بچوں اور بوڑھوں کو اپنے ہاتھوں سے سردی کی شدت میں بچائو کے لئے گرم کپڑے' جرسیاں اور کمبل' جوتے' بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ المصطفیٰ میڈیکل کیمپوں میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ المصطفیٰ کے ان میڈیکل کیمپوں میں روہنگیا مہاجرین کو مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ المصطفیٰ میڈیکل مشن میں شامل ڈاکٹرز ہزاروں بے گھر' لاچار اور بیمار برمی مسلمانوں کا علاج اور انہیں ادویات دے چکے ہیں۔ المصطفیٰ کی جانب سے قائم عارضی ہسپتال میں بہترین خدمات جاری ہیں۔ برما سے طویل سفر طے کر کے اور موسم کی سختیاں برداشت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے لٹے پٹے مہاجرین کی بڑی تعداد مختلف امراض کا شکار ہیں۔ جنہیں طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے المصطفیٰ ہر قسم کی طبی خدمات مہیا کر رہی ہے۔ المصطفیٰ نے روہنگیا مسلمانوں مہاجر کیمپوں میں واٹر پراجیکٹ بھی شروع کر رکھا ہے جسے مزید وسعت دے جارہی ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت کیمپوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے سینکڑوں ہیڈپمپس لگ چکے ہیں جن سے روزانہ ہزاروں مہاجرین کو صاف پانی میسر ہے۔ المصطفیٰ کی امدادی ٹیم کاکس بازار تیسرے دورے کے دوران ہینڈ پمپس کی تنصیب کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے جبکہ ٹائلٹ کی تعمیر بھی جاری ہے۔ بنگلہ دیش سے عبدالرزاق ساجد نے اپنے پیغام میں کہا کہ برما کے مظلوم مسلمان دنیا کی مظلوم ترین قوم ہے۔ مہاجر کیمپوں میں مظلوموں کی خستہ حالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ روہنگیا مسلمان مہاجرین کی بے بسی کی انتہا ہو گئی ہے۔ ان کے جسم ہڈیوں کے ڈھانچے بن چکے ہیں۔ بے گھری کا غم ان کے ویران اور اجڑے چہروں پر صاف دکھائی دیتا ہے۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مہاجر کیمپوں میں کئی روز سے مقیم ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مخیر افراد کی امانتیں روہنگیا مہاجرین میں تقسیم کرنے کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ المصطفیٰ 2012ء سے برما کے مسلمانوں کی مسلسل خدمت کر رہی ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ روہنگیا مسلمان مہاجرین امید بھری نظروں سے انسانیت کا درد رکھنے والے افراد کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔ المصطفیٰ روہنگیا مسلمانوں کی تکالیف و مسائل کو کم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ امدادی مشن بغیر تعطل کئی ماہ سے جاری ہے اور اس عرصہ میں مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد افراد کو امدادی سامان مل چکا ہے۔ برما کے مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مخیر افراد' مساجد کمیٹیوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر المصطفیٰ کی ویب سائٹ' ہیلپ لائن اور بنک اکائونٹ میں عطیات جمع کرائیں تا کہ روہنگیا مسلمانوں تک ان کی امداد کی تقسیم جلد از جلد ممکن ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved