فوادحسین کاسیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی بنناخوش آئندہے،ڈاکٹرپرویز
  14  فروری‬‮  2018     |     یورپ

نیو کاسل(پ ر) تحریک انصاف کشمیر نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد حسین کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ایک ہونہار اور انتہائی متحرک نوجوان کا چناؤ کیا جو پارٹی کا باوفا اور جانثار کارکن ہے جس پر عمران خان اور مرکزی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ چوہدری فواد حسین سرگرم نوجوان رہنما ہیں اور خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں یہ پارٹی کا عظیم اثاثہ ہیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونا خوش آئند ہے چوہدری فواد حسین پی ٹی آئی اور عمران خان کے نظریات و افکار پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نیز سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کاز سلسلے میں جاری جدوجہد کو کامیاب کروانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مظلوم کشمیریوں کی آواز بنکر پوری دنیا میں بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے اس سلسلے میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تاریخی کردار دنیا کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے چوہدری فواد حسین کو ہر ممکن تعاون و حمایت کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved