اسلام کے دائرہ میں رہتے تمام تہوارمنانے چاہئیں،ایم پی افضل خان
  14  فروری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان نے کہا کہ ایسے دن کو منانے سے دوسروں سے اظہار یکجہتی ہوتی ہے اور برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے ہمیں دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے مہذب طریقے سے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے تاکہ اس سے مثبت پیغام جائے۔ آصف رشید بٹ نے کہا کہ ایسی تقریبات میں تمام کمیونٹیز کے افراد کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ کاروباری شخصیت نبیل جاوید نے کہا کہ معروضی حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کرکے ایک ایسا مثبت پیغام سب تک پہنچائیں جس سے ہمارے کردار کی عین عکاسی ہوسکے۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی نسرین نے پروگرام میں آئے گلوکاروں کے ساتھ مل کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اس رنگ برنگی تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسے یاد گار بنا دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved