جنوبی افریقا کے صدر نے استعفیٰ دے دیا
  15  فروری‬‮  2018     |     یورپ

کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) کرپشن کے الزامات پر ایک اور سربراہِ مملکت گیا، جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جنوبی افریقا کے 75 سالہ زوما نے استعفیٰ دینے کا اعلان قوم سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت اے این سی کی قیادت

کے کہنے پر استعفیٰ دیا ہے۔یاد رہے کہ جماعت کے سربراہ سرل رامافوسا نے 13 فروری کو زوما سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے دو روز کی مہلت دی تھی۔2009ء میں برسرِ اقتدار آنے والے زوما کو کرپشن سکینڈلز، معیشت کی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا تھا، ان کی صدارت کی دوسری مدت اگلے سال مکمل ہونا تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved