آفسٹیڈنے ابوبکرگرلزاورپرائمری سکول کی کارکردگی کوقوانین کے مطابق قراردے دیا
  15  فروری‬‮  2018     |     یورپ

طلبہ اساتذہ سے ملنے والی نگہداشت اور معاونت کی بھرپور تعریف کرتے ہیں جبکہ اساتذہ مضامین کا پورا علم رکھتے ہیں،بعض شعبوں میں بہتری کی نشاندہی ابو بکر ٹر سٹ کی تمام بر ا نچو ں میں پڑ ھنے و ا لے طلبہ اور طا لبا ت کی تعداد چا ر ہزار (4000)کے قر یب ہے جن کی بر طا نیہ بھر میں بر ا نچیں کا م کر رہی ہیں و ا لسا ل ( ا و صا ف نیو ز )ابوبکر ٹرسٹ و ا لسا ل کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق آفسٹیڈ ( Ofsted)نے ا بو بکر ٹر سٹ کے دونوں سکو لو ں ،ابوبکر گرلز سکول اور ابو بکر پرا ئمر ی سکو ل کے بارے میں شاندار رپورٹ دی ہے جو اس بات کا اعتراف ہے کہ ٹرسٹ کا بھرپور عزم اور کوشش ہے کہ ایک طرف تمام طلبہ کو پڑھنے اور سیکھنے کے ممکنہ حد تک بہترین مواقع فراہم کئے جائیں اور ساتھ ہی اسلامی اقدار کو بھی پیش نظررکھا جائے جو سکول کے سیکھنے کے ماحول کو بھرپور بناتی ہیں۔ آفسٹیڈ(Ofsted) کی رپورٹ میں سکول کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ طلبہ کو بالغ زندگی کے تجربات، مواقع، مشکلات اور ذمہ داریوں کے لئے غیرمعمولی انداز میں تیار کرتا ہے۔ طلبہ اپنے اساتذہ کی طرف سے ملنے والی نگہداشت اور معاونت کی بھرپور تعریف کرتے ہیں جبکہ اساتذہ اپنے اپنے مضامین کا پورا علم رکھتے ہیں۔ ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سکول متعلقہ قوانین اور ان کی شرائط پر پورا اترتا ہے جبکہ بعض ایسے شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔ آفسٹیڈ (Ofsted)کی معائنہ رپورٹ میں طلبہ کی روحانی، اخلاقی، سماجی اور ثقافتی نشوونما کے فروغ کے حوالے سے سکول کو غیرمعمولی حد تک کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کا پروگرام بچوں کو جمہوریت، قانون کی حکمرانی، فرد کی آزادی، باہمی احترام اور برداشت جیسی برطانوی اقدار سکھانے کے لئے بھی عمدہ طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سکول کے نصاب کو وسیع اور گہرا قرار دیتے ہوئے اس امر کو تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ طلبہ کو عمدہ تدریسی کارکردگی دکھانے میں مدد دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی تقرری میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے ایسے اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو سکول کے وژن اور اقدار میں شریک ہوں ۔ آفسٹیڈ(Ofsted) کی طرف سے گزشتہ ماہ سکول کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور مختلف پہلوئوں سے سکول کی کارکردگی اور خصوصیات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعدد حوالوں سے سکول کو عمدہ اور اچھا قرار دیا گیا ہے۔ ابوبکر ٹرسٹ کی طرف سے جاری شدہ بیان میں اس رپورٹ کو سکول کی شاندار کامیابی قرار دیا گیا ہے اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کہ معائنہ کاروں نے اس انتھک محنت، لگن، اور پیشہ ورانہ سوچ کا اعتراف کیا ہے جس کی بدولت ابوبکر گرلز سکول ایک موثر تعلیمی ادارہ بنا ہے۔ بیان میں تمام والدین، سکول کے گورنرز اور عملہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے آفسٹیڈ ( Ofsted)کے مختلف سروے مکمل کئے اور معائنہ کاروں کے ساتھ گفتگو کی۔ یا د رہے کہ ابو بکر ٹر سٹ کی تمام بر ا نچو ں میں پڑ ھنے و ا لے طلبہ اور طا لبا ت کی تعداد چا ر ہزار (4000)کے قر یب ہے جن کی بر طا نیہ بھر میں بر ا نچیں کا م کر رہی ہیں۔تینتیس (33)سے ز ائد تعلیم و تر بیت کے ز یر ا ستعمال املاک ٹر سٹ کی ملکیت ہے۔ٹر سٹ کا مین ایڈ ر یس حسب ذ یل ہے :Abu Bakr Trust ,Walsall,154-160 Wednesbury Road,Walsall Ws1 4JJ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved