کیمیائی اسلحے کے اثرات پہنچے پر سخت ردعمل اختیار کیا جائے گا، اسرائیل
  16  فروری‬‮  2018     |     یورپ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ کیمیائی حملے اسرائیل تک پہنچنے کی صورت میں ہم اس کا ممکنہ سخت ترین شکل میں جواب دیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے 15 ممالک کے سفارت خانوں کو مطلع کرتے

ہوئے کہا کہ دمشق انتظامیہ کے اسرائیل کی سرحدوں کے قریب کیمیائی اسلحہ استعمال کرنے اور اس اسلحے کے اثرات اسرائیلی زمین تک پہنچنے پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں سے اس امر کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو ایران سے حزب اللہ دہشتگرد تنظیم کی مدد کو بند کرنے کے موضوع پر اسرائیلی اپیلوں کی یاد دہانی کروائیں اور اپنے ممالک کے حکام کو مطلع کریں کہ انہوں نے شام میں ایران کے اثر و رسوخ کے مقابل اسرائیل کے متحرک ہونے کی خواہش کو ضروری حد تک سنجیدگی سے نہیں لیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر شام سے اڑنے والے ایرانی ڈرون کو اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے جواب میں شام میں ایران کے اہداف پر فضائی حملہ کیا تھا۔ حملے کے دوران اسرائیل کے ایف۔ 16 کو مار گرایا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved