ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا
  16  فروری‬‮  2018     |     یورپ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ء میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا

حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم تباہ ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کر چکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved