بیرسٹر سلطان کی مسئلہ کشمیر کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،پیرشیراز
  16  فروری‬‮  2018     |     یورپ

ڈبلن(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر آئر لینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پی ٹی آئی عظیم نظریات و افکار کی علمبردار جماعت ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور آزاد کشمیر کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ساری بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے لئے دنیا بھر میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی اور مکمل استحکام ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے کشمیر کی مکمل آزادی تک قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ تاریخ شاہد ہے کہ حقیقی جدوجہد کو دبانے کے لئے ظالمانہ ہتھکنڈے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔ پیر شیراز حسین پیرزادہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی پاکستان اور آزاد کشمیر میں قوم کو افسردہ کرپٹ نظام سے نجات دلائے گی۔ پی ٹی آئی کشمیر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ کھڑی ہے انکی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved