داعش میں بیٹوں کی شمولیت سے متعلق حقائق چھپانے کے جرم میں امریکی میاں بیوی جیل منتقل
  17  فروری‬‮  2018     |     یورپ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو داعش میں بیٹوں کی شمولیت سے متعلق حقائق چھپانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر پلانو سے تعلق رکھنے والے حسنین علی کو ایک سال جبکہ اس کی

بیوی سمیہ علی کو 30 ماہ قید کے علاوہ پانچ ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔دونوں افراد پر الزامات تھے کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایف بی آئی سے غلط بیانی کی۔حسنین اور سمیہ کے دو بیٹوں ارمان علی اور عمر علی نے اکتوبر اور دسمبر 2014 کے درمیان امریکا سے مصر اور پھر شام کا سفر کیا جہاں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved