لندن،پاکستان ہائی کمیشن کے زیراہتمام کونسلرزکنونشن24فروری کوہوگا
  18  فروری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( ا و صا ف نیو ز ) پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ہفتہ، 24 فروری کو کو نسلر ز کنونشن 2018 منعقد کیا جائے گا۔ یہ لندن میں دوسرا کو نسلر ز کنونشن ہے اور اس کا اہتمام پہلے کو نسلر ز کنونشن کے شرکاء سے مثبت جوابی آراء موصول ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعلق کو مزید مستحکم بنانا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ان کی کامیابیوں پر اظہار مسرت ہے۔ اس کنونشن کی بدولت برطانوی پاکستانیوں کی منتخب قیادت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم ملے گا جہاں وہ کمیونٹی کی بہتری پر اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس تقریب کی صدارت کریں گے۔ افتتاحی سیشن کے علاوہ کنونشن میں دو سیشن میں ہوں گے اور اس دوران پاک برطانیہ تعلقات بہتر بنانے میں تارکین وطن کے کردار اور نوجوانوں کی شمولیت اور بااختیار خواتین کے دو مرکزی موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔ مقررین میں ایم پیز، لارڈز، کونسلرز، میئرز، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین شامل ہوں گے۔ یہ تقریب صبح ساڑھے نو بجے سے شام چار بجے تک رائل نواب ریسٹورنٹ، لندن UB6 8DW میں منعقد ہو گی۔ قبل ازیں اس طرح کے کو نسلر ز کنونشن بریڈفورڈ اور برمنگھم کے پاکستانی قونصلیٹ میں منعقد ہو چکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved