قوموں کا احساس محرومی اقتدار کی بندر بانٹ سے ختم نہیں ہوتا،غلام نبی
  13  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی یو کے و یورپ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر نے کہا کہ کیا سینٹ میں چیئرمین سینٹ بلوچستان سے منتخب ہونے کے بعد بلوچستان کا احساس محرومی ختم ہوجائے گا اگر ایسا ہے تو مشرف کے دور میں بلوچستان کا وزیراعظم منتخب ہوا تھا مگر بلوچستان میں احساس محرومی بڑھتا چلا گیا اس کا مقصد صاف ہے کہ صرف فرد واحد کے اقتدار میں آجانے سے عوام کے دکھ درد ختم نہیں ہوسکتے اور اقتدار میں بھی ان ووٹوں سے جن کی پارٹی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں اقتدار کی سیاست کا حصہ بنی ہوئی ہے۔ اگر سینٹ کا چیئرمین پہلے دیکھے گا تو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو دیکھے گا اگر آج یہ بلوچستان کے عوام کے اتنے بڑے حامی ہیں تو ماضی کی کئی سالوں کی سیاسی زندگی اس بات کی گواہ ہے کہ سوائے بیانات کے ان سیاسی جماعتوں نے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر چھوٹے صوبوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ آج جب 2018 سیاسی تبدیلی کا سال ہے تو یہ بات بڑی حیرت ناک لگتی ہے کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی ایک پیج پر موجود ہیں کسی بھی سیاسی لیڈر کی ایسی پستی کی نظیر نہیں ملتی کہ جس طرح یہ دونوں سیاسی جماعتیں نظر آتی ہیں۔ غلام نبی عامر نے مزید کہا کہ قوموں کا احساس محرومی اقتدار کی بندر بانٹ سے ختم نہیں ہوتا بلکہ اختیارات کی منصفانہ تقسیم سے ہوتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی تقسیم نے غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا دیا ہے۔ ایک ایک ووٹ کی قیمت کروڑوں میں لگتی ہے اور یہ سب کچھ ہمارا میڈیا دھڑلے سے دکھاتا ہے اب جہاں پر اقتدار کی بندر بانٹ کا معیار دولت ہو وہاں غریب کا بچہ کیسے اعلیٰ حاصل تعلیم کرسکتا ہے۔ کیسے کوئی غریب اپنا اور اپنے بچوں کا اعلیٰ سطح پر علاج کراسکتاہے۔ بلوچستان میں کس طرح بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں کس طرح کا پانی پی رہے ہیں اور کس طرح ٹرانسپورٹ کا استعمال کررہے ہیں یہ سب اہل پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور سیاسی سوچ کا یہ محور تبدیل کرنے کے لئے ہمیں سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا کم عرصہ میں جس طرح پاک سرزمین پارٹی نے اپنی حیثیت کو تسلیم کرایا یقینا اس کی لیڈر شپ سچائی کی سیاست کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ایسی قیادت کا انتخاب ہونا چاہئے جس کا صرف ایک ہی جذبہ ہو اور وہ جذبہ ہو صرف اور صرف عوامی خدمت تاکہ پاکستان دنیا میں ایک مضبوط سمت کی جانب گامزن ہو اور ہمارا خوبصورت پاکستان مزید نکھر جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved