بلاول کی مثبت سوچ و فکر پاکستان کو صحیح سمت لے جائیگی،راجہ اعظم
  13  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

لوٹن(کامران عابد بخاری) پیپلزپارٹی کے رہنما اور ورکر ایکشن کمیٹی یو کے کنوینر راجہ اعظم ایڈووکیٹ نے بلاول بھٹو کو سینٹ کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلاول بھٹو کی مثبت سوچ اور فکر پاکستان کو صحیح سمت کی طرف لے کر جائے گی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی کامیابی اپوزیشن جماعتوں کی زبردست حکمت عملی ہے۔ نون لیگ کا آمرانہ دورِ اقتدار ختم ہونے والا ہے۔ آج نون لیگ کے لیڈروں کو جمہوریت یاد آرہی ہے۔ اُس وقت جمہوریت یاد نہیں آئی تھی جب ن لیگ کے نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک جرنل کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت کا گلہ کاٹ رہے تھے اور سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے تھے۔ آج ایک بار پھر جمہوری قوتیں جیت گئی ہیں اور جرنیلوں کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے آمرانہ سوچ کے مالک ووٹ خریدنے والے ہار گئے ہیں۔ آخر میں راجہ اعظم نے ورکر ایکشن کمیٹی کے وفد کو بھی مبارکباد دی جو پاکستان میں پیپلزپارٹی کی اخلاقی امداد کیلئے گزشتہ ہفتہ گیا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ورکر ایکشن کمیٹی پاکستان کے عام انتخابات میں بھی اپنے وفود روانہ کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرے گی اور عوام کو یہ بات باور کرائے گی کہ بلاول بھٹو کی کامیابی پاکستان کی معیشت کی کامیابی ہوگی اور شہید بھٹو کے نعرے روٹی، کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved