سینیٹ میں صادق آگیاقومی اسمبلی میں بھی امین آئے گا،حافظ حسین احمد
  13  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

لو ٹن (شیر از خا ن )جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاھے کہ سینٹ میں تو "صادق" آگیااگر "وہ" چاھیں گے تو قومی اسمبلی میں بھی"امین" آئیگااس طرح"صادق و امین" کے حوالے سے آئینی تقاضا پوراھوگااللہ نہ کرے قومی اسمبلی میں دوبارہ کوئی"میر جعفر"آئے وہ اپنی رھائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں سے گفتگو کررھے تھے انہوں نے کہا "ایوان بالا" کو بجٹ پاس کرنے کا اختیارھوتا تو نہ صرف بلوچستان. کے.پی.کے بلکہ سندھ کوبھی فائدہ ھوتا اگر سینٹ کاانتخاب براہ راست ھو تو "زر" اور "زردار" کا عمل و دخل نہیں رہے گاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آج شہبازشریف کے صدر منتخب ھونے کے بعد "ن"لیگ اب مسلم لیگ"ش"بن چکی ھے اورلگتاھے"شہباز" کے آنے کے بعد"نواز" جلد "پرواز" کریں گے اور ماضی کے"جان نثار" چوہدری نثار "فعال" ھوسکتے ھیں اس طرح شہباز اورنثار کی "پارٹنرشپ"اپنی مفاہمتی ومذاکراتی اننگز کا آغاز کرسکتے ھیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved