سیاسی جوڑتوڑمیں زرداری اوربلاول کاکوئی ثانی نہیں،پیپلزپارٹی برطانیہ
  13  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنمائوں عباس صادق قاسم مجید چوہدری حق نواز اللہ دتہ چوہدری حاجی احمد حسین چوہدری بشارت علی و دیگر کی نو منتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم منڈوی والا کو مبارک باد۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوھدری نے نو منتخب سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ نو منتخب سینٹرز اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کی ذمہ داریوں میں اضافہ ھو گیا ھے اب انھیں عوام پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ھو گا اور عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنا ھو گی پاکستان پیپلز پارٹی میرپور کے صدر و مرکزی رھنما چوھدری قاسم مجید نے نو منتخب سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی و ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ نو منتخب سینٹرز کو عوام کے مسائل حل کرنے ھوں گے پاکستان کے قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ھوئے مثبت سیاست جو اپنانا ھو گا مرد حر سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کواپنانا ھو گا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری او ر فریال تالپور کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں کہ جنکی مفاہمتی پالیسی نے سینٹ میں ناممکن کو ممکن بنا کر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب کروا لیئے ھیں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مبارک باد پیش کرتا ھوں جنہوں نے سینٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے منتخب کرنے میں باکمال تعاون کر کے ن لیگ کو شکست سے دوچار کر دیا ھے عباس صادق نے کہا کہ عوام پاکستان نے دیکھ لیا ھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و شریک چیئرمین آصف علی زرداری سیاسی جوڑ توڑ کے لحاظ سے ان کا کوئی ثانی نہیں ھے آمدہ الیکشن میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ھو گی جاوید حنیف نے مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ھیں کہ مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا جائے چوہدری حق نواز نے مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ھی عوامی مفاد کی محافظ ھے سابق صدر آصف علی زرداری سیاست کی یونیورسٹی ھیں سیاست سے نابلد سیاستدانوں کو اس سیاسی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاھئے حاجی احمد حسین نے نو منتخب سینٹ چیئرمین کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ جمہوریت کی فتح ھوئی ھے تمام جماعتوں کے قائدین لائق تحسین ھیں جنھوں نے اتحاد و اتفاق سے ن لیگ کو شکست دی ھے چوھدری بشارت علی نے مبارک دیتے ھوئے کہا کہ سینٹ میں اکثریت کے دعوے داروں کو شکست دینا اپوزیشن کی شاندار کامیابی ھے اتحاد و اتفاق سے آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ھو گئی اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ھوں گے دیگر مبارک باد دینے والوں میں حاجی کرامت حسین چوھدری منظور حسین بلاول مجید زاھد حنیف چوھدری شاھنواز الحاج راجہ گلتا سب خان چوھدری آمین واجد برکی بشیر آڑائیں شاھدنذیر راجہ شیراز خان راجہ غضنفر خالق راجہ شوکت ایڈووکیٹ صغیر کالس چوھدر زمان و دیگر شامل تھے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved