امریکی صدرکا میکسیکو سرحد پر مجوزہ دیوار کے نمونے کا معائنہ
  14  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 30 فٹ اونچی دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا، جو وہ میکسیکو سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے 3200 کلومیٹر لمبی سرحد پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ا نھوں نے میکسیکو کے شہر تیجوانا کے قریب تعمیر کی جانے والی دیوار کے آٹھ نمونوں کا معائنہ کیا۔اس دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 20 ارب ڈالر ہے۔اس دیوار کی تعمیر کا اقدام متنازعہ ہے اور امریکی کانگریس نے اب تک اس کیلئے رقوم کی منظوری نہیں دی۔ٹرمپ کے اس اقدام کے مخالفین نے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نفرت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا تھا، جبکہ سانتیاگو میں اس پالیسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ امریکی سرحد محفوظ نہیں ہے۔ لہذا، دیوار ضرور تعمیر کی جانی چاہئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved