سیاست میں برداشت ہی اصل جمہوریت ہے،حافظ ادریس
  14  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں قانون کی بالادستی میں کرپشن سے پاک سیاست جمہوری عمل کے فروغ کے لیے آپس میں اتحاد پیدا کریں جہاں کہیں بھی کرپشن کی لعنت نظر آئے اس کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں کا اپنا ایک فورم تشکیل دیا جائے کہ وہ کرپٹ لوگوں کی کے خلاف خود کاروائی کریں اور ثبوت ہونے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کرپشن نے ملک کو برباد کیا ہے اور ہر ادارے میں یہ گندگی پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں جس طرح کی خریدو فروخت ہوئی ہے اس سے جمہوریت کو نقصان ہوا ہے جنرل الیکشن میں بھی جب ووٹ خرید اور چھین کر حکومتیں بنائی جائیں گی تو ووٹ کا کوئی احترام نہیں رہے گا اس سے کرپشن کو بند کرنا مشکل ہو جائے گا الیکشن میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگ پھر اپنا پیسہ پورا کرنے کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کریں گے عوام کا بھی کوئی کام نہیں ہوگا منتخب لوگوں کے پاس جو بجٹ آئے گا وہ کرپشن کی نظر ہوجائے گا ترقیاتی کام نہیں ہونگے تعلیم اور صحت کے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوگی عوام جاہل اور ان پڑھ ہونگے علاج کا کوئی نظام نہیں ہوگا تو ایک جاہل اور بیمار معاشرہ کسی ملک اور قوم کے لیے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر سکے گا بار بار انتشار اور بحران پیدا ہونگے اور ہر ادارے پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ حافظ ادریس نے کہا کہ پاکستان کو جس طرح اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سے نوازاہے اس کا تقاضا ہے کہ ملک کی قیادت بھی صاف اور شفاف ہو ورنہ موجودہ حالات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں سیاست میں رواداری اور برداشت ہی اصل جمہوریت ہے سیاسی جماعتوں اور قیادت کو اپنے کارکنوں کی ایسی سیاسی اور اخلاقی تربیت کرنی چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں عوام اپنے اندر تبدیلی پید کریں گے تو صاف اور شفاف نظام کی توقع کی جا سکتی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved