این جی اوزپاکستان اوراسلام کے حقیقی تشخص کواجاگرکریں،علی اعجاز
  14  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

نیویارک(پ ر)نیویارک میں مقیم پاکستانی قونصلر جنرل راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیںجدید عالمی تقاضوں کے مطابق قومی ثقافت اور مذہبی روایات سے مزین تعلیم کے فروغ سے ہی انتہا پسندانہ سوچ اور دیگر بحرانوںکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پرتعلیمی بجٹ میں اضافے اور نظام تعلیم میں مثبت تبدیلیاں لا کر پاکستان میں دیرپاء مثبت تبدیلی عمل میں لا ئی جا سکتی ہے اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پاکستانی قونصلیٹ نیویارک میں پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایگزیٹو ممبر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرز ا سلیم ناصر، مفتی ڈاکٹر نجیب احمد ہاشمی اور مس بن وانگ بھی موجود تھیںپاکستان کونسل کے چیئر محمد اعجاز نوری جو کہ اِن دنوں خواتین کی حیثیت کے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن (UN Commission on the Status of Women) کے 62 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر ہیں نے پاکستانی قونصلیٹ نیویار ک میں راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی پاکستانی قونصلر جنرل نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی این جی اوز کو پاکستان اور اسلام کے حقیقی تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف منفی پراپوگنڈے کا مقابلہ ممکن ہو سکے اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اسلام مذہبی روداری امن و انصاف مساوات اور احترام آدمیت کا داعی مذہب ہے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کہا کہ دنیا میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور حقیقی جمہوریت کے فروغ سے ہی دیر پا ء عالمی امن اور انسا نی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے انتہاہ پسندی اور دہشت گردی کا اسلام سے کو ئی واسطہ نہیں اسلام امن و آشتی اور انسانی احترام کا دا عی مذہب ہے لہذا اس منفی تاثر کے خاتمے کے لیے اُن کی تنظیم پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس پاکستانی حکومت سے مل کر حقیقی اسلامی تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ دنیا میں قیام امن اورانسانی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے اس موقعہ پر پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے پاکستانی قونصلر جنرل راجہ علی اعجاز کوپاکستان کونسل کے جاری منصوبہ جات جن میںپائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے بین الامذاھب ہم آئینگی، خواتین کی ترقی و معاشی خود مختاری، تعلیم، کمپوٹر لٹرسی ، صحت ، یوتھ ایجوکیشن وغیر ہ شامل ہیں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا راجہ علی اعجازنے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور اُن کو معاشی خود مختار ی دلوانے کے لیے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے کردار کی تعریف کی اور اُن کے منصوبہ جات کو سراہا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved