کامران بٹ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے میڈیا سیکرٹری نامزد
  14  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری )لوٹن کے رہائشی پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے متحرک کارکن کامران بٹ کو تحریک انصاف برطانیہ کا میڈیا سیکرٹری نامزد کر دیا۔ کامران بٹ پہلے بھی تحریک انصاف برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور 2018 کے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر تحریک انصاف برطانیہ ریاض حسن، جنرل سیکرٹری برطانیہ باسط شاہ مشوانی، نائب صدر برطانیہ اشراک حسین اور انفارمیشن سیکرٹری برطانیہ رانا جہانزیب کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کامران بٹ جیسے تحریک انصاف کے نظریاتی متحرک کارکن کے تجربہ اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ وہ تحریک انصاف کا حقیقی موقف اور تحریک انصاف برطانیہ کو پروموٹ کر سکیں۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ لوگوں کو بھیج دی گئی ہے سوشل میڈیا اور آفیشل ویب سائٹ پر بھی شیئر کر دی جائے، اس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کو بھی اس تقرری کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved