تارکین وطن کی شکایات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے،راناشاہد
  14  مارچ‬‮  2018     |     یورپ

سلائو(مسرت اقبال )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی پاکستان کے ڈائریکٹر کے غیر سرکاری دورے کے دوران مئیر آف سلائو کے دفتر میں انھیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا شاہد گذشتہ چند روز سے نجی دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔ سلائو میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد سماجی و سیاسی شخصیات کے ہمراہ انھوں نے مئیر آف سلائو کونسلر سیدہ عشرت ناز شاہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر غلام دستگیر خان، چوہدری ذوالفقار، نذیر لودھی، مہر ندیم، ڈاکٹر محمد افضل کے ہمراہ سلائو کی دیگر سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ مئیر آف سلائوکے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے رانا شاہد نے آگاہ کیا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے ۔ جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی رہنمائوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو وطن واپسی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ رانا شاہد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کو ائیرپورٹس پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی کاونٹرز اور شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور تارکین وطن کی شکایات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved