کشمیرکنگ کوپی ایس ایل میں شامل کراناہدف ہے،نثاراحمد
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

پشاور (پ ر )کشمیر کنگز کے آنر نثاراحمد شاہق نے کہا ہے کہ کشمیر کنگز کا پشاور کرکٹ لیگ میں حصہ لیناکشمیری نوجوانوں کے لیے عزم وحوصلے کا پیغام ہے ہما را اگلا ہدف کشمیر کنگز کو پی ایس ایل میں شامل کروانا ہے اس ہدف کو انشااللہ ہم حاصل کر کے رہیں گے ان خیالات کا اظہا انیوں نے ارباب نیا ز اسٹیڈیم پشاور میں کشمیر کنگز اور پشاورمحمد استوری کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا نثار شاہق نے کہاکہ کشمیر اور کے پی کے کے درمیان گہرا رشتہ ہے 1947 میں کے پی کے لوگوں نے آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کا ساتھ دیا جس پر ہم ہمیشہ کے پی کے اور قبائلی عوام کے مشکور ہیں اس سے قبل پاکستان اور آزادکشمیر کے ترانے پیش کیے گے کشمیر کنگز کا سٹیڈیم کا والہانہ استقبال کیا گیا نثار شاہق کے ہمراہ سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی سید خالد گردیزی اوروائس چیئرمین کشمیر کنگز سردار عمران عزیز بھی موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved