مودی کیخلاف مظاہرے میں بھرپورشرکت کی جائے،راجہ شہزاد
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

آئر لینڈ (فیصل ر ا جہ )لاثانی یوتھ فورس سماہنی کے سرپرست راجہ شہزاد جادہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے صورتحال کی بہتری سے مشرط کرے، خاص طور پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھایاجائے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم اٹھارہ اپریل کو برطانیہ کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ برطانوی حکام سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے اور دولت مشترکہ تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ کی وزیراعظم ٹریزا مے بھارتی وزیراعظم سے اپنی ملاقات میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کریں گی۔ راجہ شہزاد جادہ نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔چیئرمین لاثانی یوتھ فورس راجہ اظہر اور راجہ شاہد حبیب نے کہا مقبوضہ جموں کے علاقے کٹھووا میں آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ انسانیت پر وحشیانہ اور شرمناک حملہ ہے اور اس لرزہ خیز جرم کی کوئی مذہب اور مہذب انسانی نظریہ اجازت نہیں دیتا۔ انھوں نے کہاکہ اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور بھارتی جمہوریت کے لیے رسوائی اور بھارتی سول سوسائٹی کیلئے شرمندگی کا باعث ہے کہ بھارت میں بعض انتہا پسند عناصر اس معصوم بچی کے قاتلوں اور اس پر زیادتی کے مجرموں کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔ جو لوگ اس انسانیت سوز جرم کا مرتکب ہوئے ہیں، وہ وحشی درنددے انتہائی عبرتناک اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ راجہ شہزاد جادہ نے کہا کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنانا انڈین آرمی کا وطیرہ بن گیا ہے ۔ اور ان کے ماورائے عدالت قتل عام پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ اور کہاکہ اس طرح کے واقعات مقبوضہ کشمیر میں معمول بن گئے ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ ایک حقیقت ہے۔ بھارت بربریت و فوج کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق سے روک نہیں سکتا۔ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved