دنیاکی کوئی طاقت کشمیری عوام کوآزادی سے نہیں روک سکتی،نازشاہ
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

بر یڈ فو ر ڈ (پ ر )سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق کی شیڈو منسٹر ایم پی ناز شاہ سے خصوصی ملاقات ۔اس موقع پر شیڈو منسٹر ناز شاہ نے خالد محمود خالق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی دینے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں رو ک سکتی بھارت اور مودی سرکار کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر 18اپریل کو تارکین وطن سمیت برطانیہ میں مقیم کشمیری شدید احتجاج کرینگے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ کشمیری نہ جھکنے اور نہ ہی بکنے والی قوم ہے جب تک انہیں آزادی نہیں مل جاتی ان کی تحریک جاری و ساری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی قاتل افواج نے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ،بھارتی ایک جمہوریت کے نام سیاہ دھبہ ہے پوری دنیا جان چکی ہے کہ کشمیری آزای حاصل کیے بغیر چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں دو ایٹمی ملکوں کے درمیان تنازعہ کشمیر کو حل کریں جنوبی ایشیاء کے پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے قربانیاں دیں۔شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک آزادی کے لیے سیاسی اخلاقی سفارتی جانی و مالی تعاون جاری رکھیں گے۔بھارتی فوج پرامن شہریوں پر لاٹھی گولی برسا کر آزادی کی تحریک سے کشمیریوں کودستبردار نہیں کر سکتی، مسلمانوں میں جب تک جذبہ شہادت موجود ہے مکار دشمن شکست نہیں دے سکتا نعرہ تکبیر اللہ اکبر جب بلند ہوتا ہے تو مسلمان میں نئی جان آجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بزدل بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہوکرکنٹرول لائن پرسول آبادی پربلااشتعال فائرنگ کررہاہے ۔ بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو یہ خطہ بارود کا ڈھیر بن سکتا ہے۔بھارت مکاردشمن ہے۔ آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے دنیاکی کوئی طاقت اس حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔اب بھارت کوکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دیناہوگا۔مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی قابض فوج کے ظلم اوربربریت پرعالمی دنیاکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔آخر میں خالد محمود خالق نے کہا کہ مودی دہشت گرد کی برطانیہ آمد پر تارکین وطن شدید احتجا ج کرینگے نریندر مودی برطانیہ میں جہاں بھی جائے گا اس کا پیچھا کیا جائے مودی کے ہاتھ معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved