مودی کی شخصیت اورسیاست قابل نفرت ہے،الطاف شاہد
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ برطانیہ میں انتہاپسندنریندرمودی کی آمدپرشدیداحتجاج اورہر چوک میں اس کامحاسبہ کریں گے۔نریندر مودی کی شخصیت اورسیاست قابل نفرت ہے۔ برطانیہ میں مقیم بھارت کے سردار بھی مودی سرکارکیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔دنیا کاہرباضمیر اوردردمندانسان کشمیریوں اورفلسطینیوں کاہمدرد ہے۔ 18اپریل کوبرطانوی پارلیمنٹ کے باہر''دریندرمودی ''کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اوریورپ کے زیراہتمام اوورسیزپاکستانیوں اورکشمیریوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوگی۔مظاہرین کے ہاتھوں میں پوسٹرز اوربینرز ہوں گے،مغلوب ومعتوب کشمیریوں سے اظہاریکجہتی ہمارافرض اورہم پرقرض ہے ۔اس سلسلہ میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں ،مرکزی کمیٹی کے کنوینر چودھری محمدالطاف شاہدخود ہوں گے۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ بیگناہوں کے قاتل درندے خواہ ان کاتعلق کسی بھی ریاست سے ہو،وہ دھرتی کابوجھ ہیں ۔نریندرمودی کے پاس اقتدارہے مگرکردار نہیں ،موصوف نے بھارت اورجموںوکشمیر کومسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گجرات کے مرکزی کردارنریندر مودی کی لندن آمد پرشدیداحتجاج کرینگے۔نریندرمودی کی آستین سے بھارت کے بیگناہ مسلمانوں اورنہتے کشمیریوں کاخون ٹپک رہا ہے ،دنیا کاکوئی باشعوراورباضمیر انسان بھارتی جمہوریت اورنریندرمودی کے طرزسیاست کاحامی نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت نہیں جنون کادوردورہ ہے ۔ بھارت کی آبی جارحیت کامقصد پاکستان کی زرعی اراضی کوبنجر بنانااوردنیا میں غذائی قلت پیداکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف اوردنیا کی ہرمہذب ریاست اپنااثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت کی جارحانہ اوراشتعال انگیز روش کے سدباب کیلئے اپناتعمیری کرداراداکرے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved