پیپلزپارٹی مودی کیخلاف مظاہرے میں بھرپورحصہ لے گی،چوہدری یاسین
  16  اپریل‬‮  2018     |     یورپ

ہائی ویکمب (مسرت اقبال )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ بھی میدان میں اتر آئی ہے۔لندن کے نواحی قصبے ہائی ویکمب میں سابق سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد یاسین کے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک استقبالئے میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے کارکن پاکستان اور کشمیر کے دشمنوں کا ہر جگہ پر مقابلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ہونے والی احتجاجی مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین، محسن باری، اظہر اقبال بڑاولی، میاں سلیم اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ سے زائد فوج بھیجی ہوئی ہے جنھوں نے پوری وادی میں موت کا بازار لگا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اقوام عالم کو نظر آ رہے ہیں اور اب تو بین القوامی میڈیا نے بھی اس پر آواز اٹھانا شروع کر دی ہے لیکن عالمی قوتوں کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔پی پی پی ہائی ویکمب کے صدر چوہدری رفاقت حسین اور نائب صدر چوہدری محمد سفیر کی جانب سے دئیے جانے والے استقبالئے میں صدر پی پی پی محسن باری، سیکرٹری جنرل اظہر اقبال بڑالوی، صدر پی پی پی گریٹر لندن میاں سلیم، آصف علی خان، میاں افضل خالد، ریاض خان،آفتاب احمد باغی، ریاض کوہمروی، چوہدری محمد ایوب، طاہر عباسی، چوہدری طارق، میاں نعیم، شبیر رضا سمیت دیگر بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved