رمضان المبارک گزشتہ گناہوں کی بخشش کامہینہ ہے،قاری امین چشتی
  15  مئی‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) رمضان المبارک تقویٰ شکر گزاری کا ایک ماہ کا نصاب ہے نیکیوں اور بھلائیوں کا موسم ہے تمام گزشتہ گناہوں کی بخشش کا زمانہ ہے جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا مہینہ ہے اسکی عبادت صرف عبادت اور تقویٰ ہی کی تربیت نہیں بلکہ مزید برآں یہ اس عظیم الشان نعمت ہدایت یہ خدائے جل جلالہ کا شکریہ بھی ہے جو قرآن مجید کی شکل میں اس نے ہمیں عطا فرمایا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء جموں و کشمیر برطانیہ کے چیف آرگنائزر قاری محمد آمین چشتی نے جامع مسجد اسلامک سنٹر ساؤتھ آل لندن میں منعقدہ تقریب فضیلت رمضان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں اس ماہ کی بہت بڑی قدر و منزلت ہے یہاں تک کہ خدا نے فرمایا کہ روزہ خالص میرے لئے ہے اور میں اسکی بذات خود جزا ہوں اندازہ لگائے جسکی جذا اللہ تعالیٰ بذات خود بن جائے اسکی خوش بختی اور خوش نصیبی کے کیا کہنے اسکی وجہ سے نبی کریمۖ کے صحابہ کرام جب یہ ماہ سایہ فگن ہوتا ہمہ تن مستعد ہوجاتے صدقہ و خیرات میں کثرت جو دوسخا میں اضافہ عفو درگزر میں زیادتی شب بیداری کا اہتمام فرماتے۔ قاری امین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کو رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال کردیا رحمتوں کے دروازے کھول دئے یہ ماہ مقدس انسان کی روحانی صحت بحالی کامہینہ بھی ہے یہ روح کو نجاست و آلودگی سے صاف کرنے کا مہینہ ہے ایسے صحت پرور مہینے میں بھی انسان اگر اپنی روحانی زندگی کی تطہیر نہ کرسکے تو اُسے بدقسمت نہ کہیں تو اور کیا کہا جائے کس قدر خوش نصیب اور خوش بخت ہیں وہ لوگ جو محض اللہ کی خوشنودی اور ایمان و احتساب کے پیش نظر رمضان کے مہینے میں اپنے جسم و جان خواہشات وداعیت پر کنٹرول کرتے ہیں اس ماہ میں غریبوں اور مسکینوں سے ہمدردی اور صبر کا جذبہ پیدا ہوتا آئیے اس ماہ میں ہم عہد کریں کہ ہماری زندگی کا ایک ایک قدم شریعت مصطفےٰ ۖ کے عین مطابق گزرے گا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں حضرات و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved