بیت المقدس میں افطار کیلئے کمیونٹی المصطفیٰ ٹرسٹ سے تعاون کرے،عبدالرزاق
  15  مئی‬‮  2018     |     یورپ

لندن(اوصاف نیوز) المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد ماہ رمضان کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس انبیاء کا شہر ایک بار پھر لہو لہو ہے۔ ظلم کی اندھیری رات ان نہتے بے گناہ فلسطینیوں کی طویل ہوچکی ہے۔ کوئی ایسا گھر نہیں بچا جہاں سے جنازے نہ اُتھے ہوں۔ آج جب آپ المصطفےٰ کا سفر دیکھ رہے ہوں گے فلسطین میں لوگ لاشیں اٹھارہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے کو قربان گاہ پہنچایا جارہا ہے۔ یہ معصوم پھول کھلنے سے پہلے مرجھاچکے اور ظالمو درندوں نے اُن کو پاؤں، ٹینکوں کے نیچے روند ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کئی سالوں سے بیت المقدس میں افطار کا وسیع پیمانے پر اہتمام کرتی ہے اس سال میں قبلہ اول میں افطار کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے آئیے آپ بھی المصطفےٰ کی ٹیم کے ساتھ ملکر ان مجبور بے کس انسانوں کے لئے کھانے کا اہتمام کریں اور زخمیوں کے لئے میڈیکل ایڈ دیگر ہزاروں زندگیاں بچائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved