انقرہ،ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو اسرائیل واپس بھیج دیا
  16  مئی‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے وطن واپس جائیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت بدھ کی صبح ہوئی اس سے قبل شام کے وقت انقرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔

انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں 60 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجاً اٹھایا ہے۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved