برسلز،یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پرشدید تنقید
  17  مئی‬‮  2018     |     یورپ

برسلز۔ (اے پی پی) یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں یورپی اور بلقان ممالک کے اجلاس کے دوران ٹسک نے کہا کہ جس کے ٹرمپ جیسے دوست ہوں اسے دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے

جوہری معاہدے کے علاوہ ایلمونیم اور اسٹیل پر اضافی محصولات عائد کرنے کے معاملات میں یورپی یونین کو اتحاد اور ثابت قدمی کا مظاہرے کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹسک کے بقول یورپ کو اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں لازمی طور پر متحد ہونا چاہیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved