برلن،جرمن خفیہ ادارے پر بھی کیمیائی مادے 'نوویچوک' کے نمونوں کے حصول کے الزامات
  17  مئی‬‮  2018     |     یورپ

برلن۔ (اے پی پی) جرمن خفیہ ادارے 'بی این ڈی' نے نوے کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے 'نوویچوک' کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو

تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر 'نوویچوک' سے حملہ کیا گیا تھا۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ اس حملے میں کریملن کا ہاتھ ہے تاہم روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved