انقرہ ،اسرائیلی سفارتکار ترکی سے میڈیا کی موجودگی میں بے دخل
  17  مئی‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی نے اسرائیل کے سفارتکار کو میڈیا کی موجودگی میں ایئرپورٹ سے بے دخل کردیا۔ایران ٹی وی کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے تازہ واقعات کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے

ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا۔ترکی نے اسرائیلی سفارت کار کی ملک بدری کے واقعے کی کوریج کے لیے میڈیا کو بلوالیا اور اسرائیلی سفارت کار کی عام افراد کی طرح تلاشی لے کر اسے ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جبکہ یہ مناظر براہ راست دکھائے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved