متنازع حلقہ بندیاں پری پول رگنگ ہیں،چوہدری الطاف
  13  جون‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے سنجیدہ طبقات نے پی ایس پی کی کامیابی کانقارہ بجادیا۔پاکستان میں منافرت اورقومیت کے نام پرسیاست کااب کوئی مستقبل نہیں ۔معمارکراچی سیّدمصطفی کمال کی گرانقدرخدمات پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکریں گی۔ سیّدمصطفی کمال کی سیاسی بصیرت ،فہم وفراست اورانتظامی قابلیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔25جولائی کے انتخابات میں پی ایس پی کی تاریخی کامیابی کیلئے عوام کاجوش وجذبہ قابل دید ہے۔پاکستان کو سیّد مصطفی کمال کی صورت میںایک تازہ دم اورپرعزم وزیراعظم کی ضرورت ہے جوبیرونی دبائومیں آئے بغیر پاکستان کے قومی مفادمیں بروقت ، درست،سخت اور دوررس فیصلے کرے ۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ ووٹ سے یقینامثبت تبدیلی آئے گی ، پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہواچاہتا ہے۔پاک سرزمین پارٹی اپنے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں پاکستان کاراستہ ہموارکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اعدادوشمارمیں دانستہ گڑبڑکی گئی۔ متنازع حلقہ بندیاں پری پول رگنگ کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مدمقابل پارٹیوں نے وہ پیسہ اپنی انتخابی مہم میں جھونک دیا جس سے عوام کوپینے کاصاف پانی فراہم کیاجانااورشہرقائد سے کوڑاکرکٹ اٹھایاجانا تھا۔کراچی جوروشنی کامرکز تھا اسے نااہل ٹولے نے کچرے کاڈھیر بنادیا،ووٹ سے ان عناصر کامحاسبہ کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے توپاکستان کوکشکول توڑکراپنے وسائل پرانحصار کرنا ہوگا۔پاکستان میں باری باری اقتدارانجوائے کرنیوالے دوسرمایہ دارخاندانوں کی ناقص معاشی پالیسیاں بحیثیت قوم ہمیں ڈبوتی چلی گئیں،ان دوخاندانوں کی متنازع معاشی مہم جوئی کے نتیجہ میں پاکستان ایشیاء کاٹائیگر نہیں بن پایا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved